لاہور۔12مئی (اے پی پی):لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 219 ویں روز 3.81 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مہم کے 219 ویں روز 92 نادہندگان سے 3.81ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی18 نادہندگان سے 0.83 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 22 نادہندگان سے 0.91 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی 16نادہندگان سے 0.66ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی1نادہندگان سے 0.08ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی12نادہندگان سے 0.23ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے 0.36 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 11 نادہندگان سے 0.31 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 3 نادہندگان سے 0.43 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 219 روز سے جاری مہم کے دوران 102520 ڈیفالٹرز سے 2 ارب95 کروڑ23لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 14876 نادہندگان سے 436.82 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13478 نادہندگان سے 693.80 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11564 نا دہندگان سے 391.55 ملین اور ساوتھ سرکل میں 6033 نادہندگان سے 161.24 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 8875 نادہندگان سے 239.02 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11974 نادہندگان سے 430.25 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16325نادہندگان سے 193.86 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19433نا دہندگان سے 405.84 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔