لاہور۔7ستمبر (اے پی پی):لیسکو ریجن میں نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا ہے، گزشتہ ایک روز کے دوران184 نادہندگان سے30لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 29 نادہندگان سے 84ہزار اورایسٹرن سرکل میں 12نادہندہ سے35ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔سینٹرل سرکل میں 22 نا دہندگان سے67ہزار اور ساوتھ سرکل میں 6 نادہندگان سے44ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 35 نادہندگان سے35ہزار اور شیخوپورہ سرکل میں 32 نادہندگان سے50ہزار روپے کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں17 نادہندگان سے22ہزار جبکہ قصور سرکل میں31 نا دہندگان سے 41ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔