لیسکو نادہندگان کے خلاف مہم جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1کروڑ10لاکھ روپے کی ریکوری

60
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518نا دہندگان سے 1 کروڑ 10لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 52نا دہندگان سے0.89ملین اور ایسٹرن سرکل میں 71نا دہندگان سے2.61ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 67نا دہندگان سے2.46 ملین اور ساتھ سرکل میں 37نا دہندگان سے0.91ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 36نا دہندگان سے0.64 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 89نا دہندگان سے1.86ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 94نا دہندگان سے 0.88 ملین جبکہ قصور سرکل میں 72نا دہندگان سے1.41 ملین کی ریکوری کی گئی۔

چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔126روز سے جاری مہم کے دوران69142 ڈیفالٹرز سے2 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 9572نا دہندگان سے270.70ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9056 نا دہندگان سے494.31 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 7813 نا دہندگان سے260.64ملین اور ساتھ سرکل میں 3988نا دہندگان سے111.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 6261نا دہندگان سے172.11 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8417نا دہندگان سے299.39ملین کی ریکوری کی گئی،

اوکاڑہ سرکل میں 10989نا دہندگان سے128.20 ملین جبکہ قصور سرکل میں 13046 نا دہندگان سے289.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔