لاہور۔3نومبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی 56 دن سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری اعدو شمار کے مطابق مہم کے دوران اب تک11574ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر23201کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،22964کنکشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے22145درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک44252616 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی قیمت 1904137002روپے ہے۔
بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔گنڈا سنگھ والا کے علاقے میں کنکشن کو31610یونٹس1500000 روپے،باغبانپورہ کے علاقے میں کنکشن کو3600یونٹس210000روپے،قصور کے علاقے صدر میں3100 یونٹس190000 روپے اور قصور کے علاقے امین پورہ میں ایک کنکشن کو 3000 یونٹس 190000کی رقم چارج کی گئی ہے۔
ترجمان لیسکونے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تمام اضلاع میں338کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 336بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے223 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ34 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل13، زرعی5، انڈسٹریل3 اور317 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو456938 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 19956641 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔