تہران۔3نومبر (اے پی پی):ایران نے غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے پناہ گزین کیمپ کی تباہی بڑے پیمانے پر قتل عام اور جرائم کے ارتکاب واضح عکاسی ہے ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹ میں ممالک، حکومتوں اور اقوام سے غزہ میں جنگ بندی اور …
ایران کی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

مزید خبریں
تہران۔3نومبر (اے پی پی):ایران نے غزہ کی پٹی میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے پناہ گزین کیمپ کی تباہی بڑے پیمانے پر قتل عام اور جرائم کے ارتکاب واضح عکاسی ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹ میں ممالک، حکومتوں اور اقوام سے غزہ میں جنگ بندی اور غزہ کے نہتے لوگوں پر اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور بعض یورپی ریاستیں دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے دفاع کے جعلی نعرے لگاتی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ امریکا اور چند یورپی ممالک اسرائیل کے مفادات کے لیے بین الاقوامی امن و سلامتی کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لئے شدید خطرات پید ا کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نےجمعرات کو البریج پناہ کیمپ پر فضائی حملہ کر کے 15افراد کو شہید کر دیا۔








