لیسکو نے مزید 278 ملزمان بجلی چورپکڑ لئے،13گرفتار،ترجمان

138
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔17دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں بجلی چوری میں مزید 278 ملزمان پکڑ لئے ۔

ترجمان کے مطابق تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئی ہیں جس میں سے 144 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 13 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 5 کمرشل اور 270 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو291345 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت9538552روپے ہے۔بجلی چوروں کےخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ بادامی باغ کے علاقے میں کنکشن کو 300000 روپے، شاہدرہ کے علاقے صدر میں کنکشن کو 120000 روپے، فیکٹری ایریا کے علاقے میں کنکشن کو 120000 روپے اور فیروزوالا کے علاقے میں کنکشن کو 110000 کی رقم چارج کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 99 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 36367ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 35976ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جبکہ 34597ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کے16005ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا، بجلی چوروں کو اب تک 57497837پایونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2241588768 روپے ہے۔