لاہور۔15فروری (اے پی پی):لیسکو نے وفاقی اورصوبائی نادہندہ اداروں کی فہرست جاری کردی ۔ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے اعدادوشمار کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی لاہور لیسکو کا سب سے بڑا نادہندہ ہے جس کے ذمہ 4ارب 85کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے داتا گنج بخش ٹان 60کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے علامہ اقبال ٹان53کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ٹی ایم اے قصور لیسکو کا 52کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،محکمہ ایریگیشن اینڈ پاور پنجاب 51کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔
اسی طرح محکمہ پولیس پنجاب کے ذمہ 39کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ٹی ایم اے سمن آباد کے ذمے 37کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، محکمہ ریلوے کے ذمے 35کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور کے ذمہ 30کروڑ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ ساڑھے 8کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، پاکستان پبلک ورک ڈیپارٹمنٹ ساڑھے7 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، سنٹرل ایکسائز لینڈ کسٹم لیسکو کا 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، جیو لوجیکل سروے آف پاکستان بھی لیسکو کا 3 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،
پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن لیسکو کا 2 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی لیسکو کی 2 کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، محکمہ آرکیالوجی لیسکو کا 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ایف آئی اے لیسکو کا 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان 1 کروڑ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔