لیسکو نے 24 گھنٹوں کے دورا ن مزید 12 بجلی چوروں کو گرفتار بھی کرلیا ہے، ترجمان

97
LESCO

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔لیسکو ترجمان کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 315 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے 160 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 12 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 3 زرعی، 16 کمرشل، ایک انڈسٹریل اور 295 ڈومیسٹک تھے۔

تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو365700یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت13824529روپے ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ92 روز سے جاری آپریشن کے دوران کل 34391ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 34002ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں جمع کروائی گئیں،32804ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر15802ملزمان کو گرفتار بھی کرکیا گیا۔ بجلی چوروں کو ابتک 56802910یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2216332219 روپے ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔