نمائندہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):لیسکو واپڈا سب ڈویژن سید والا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،واپڈا ٹیم نے دوران چیکنگ مزید 2 بجلی چور پکڑ لیے۔ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج اور ایک لاکھ 15 ہزار روپےجرمانہ عائد ۔
تفصیل لیسکو واپڈا کی چیکنگ ٹیم نے دوران چیکنگ محلہ شیخاں کے رہائشی زاہد عرفان اور گاؤں کنڈ رحم شاہ کے محمد ندیم کو بجلی میٹر ٹیمپر کرکےاور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایس ڈی او لیسکو سید والا احسان احمد کی مدعیت میں تھانہ سید والا پولیس نے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج کر لیاہے