لیسکو ٹیموں نے نادہندگان سے ایک روز کے دوران48لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ،ترجمان

107

لاہور۔27ستمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا ، ایک روز کے دوران220 نادہندگان سے48 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق نادرن سرکل میں 48 نادہندگان سے12لاکھ سے زائد اور ایسٹرن سرکل میں 16نادہندگان سے5لاکھ روپے سے زائدکی ریکوری کی گئی۔اسی طرح سنٹرل سرکل میں 28 نا دہندگان سے8لاکھ روپے سے زائد اور سائوتھ سرکل میں4 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ترجمان کے مطابق ننکانہ سرکل میں 28 نادہندگان سے2لاکھ روپے سے زائد اور شیخوپورہ سرکل میں 45 نادہندگان سے 8لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔اسی طرح اوکاڑہ سرکل میں 14نادہندگان سے3لاکھ روپے سے زائد اور قصور سرکل میں37 نا دہندگان سے5لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔