34 C
Islamabad
منگل, جون 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کابجلی تاریں ہٹانے کے منصوبہ کا آغاز،شہر کو خوبصور ت بنانے...

لیسکو کابجلی تاریں ہٹانے کے منصوبہ کا آغاز،شہر کو خوبصور ت بنانے کیلئے کوشاں ہیں،لیسکوچیف

- Advertisement -

لاہور۔1جون (اے پی پی):لیسکو نے مال روڈ کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے بجلی کی تاریں ہٹانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب اتوار کے روز یہاں مال روڈ پر سٹیٹ بنک کی عمارت کے سامنے منعقد ہوئی جس میں چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ، مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما سہیل بٹ سمیت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لاہورشہر سے میرا بڑا مضبوط رشتہ ہے جہاں میں نے بچپن گزارا اور تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور ایس ڈی او اپنا پروفیشنل کیرئیر شروع کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بطور ایکسین مجھے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہورکو اصل حالت میں بحال کرنے کے منصوبے کا علم ہوا تھاجس پر ایک بار پھر کا م کا آغاز ہونے پر بے حد خوشی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ کسی بھی شہر میں جب کوئی شخص داخل ہوتا ہے تو اس کی سب سے پہلی نظر بجلی کی تاروں پر پڑتی ہے لہذا لاہورکی خوبصورتی اور تاریخی عمارتوں کے حسن کو اجاگر کرنے کیلئے بجلی کی تاروں کو ترتیب دینا بے حد ضروری ہے۔

انجینئر رمضان بٹ نے کہا کہ لاہورشہر کو خوبصور ت بنانے کیلئے ہم سب کوشاں ہیں اور لیسکو اس منصوبے کی کامیابی میں اپنا کردار احسن طریقے سے اداکرے گا اور والڈ سٹی اتھارٹی سمیت تمام حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ موجودرہے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604012

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں