لاہور۔1نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ترجمان لیسکو کےمطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 595ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے239ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ57کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل، 14 کمرشل،12 زرعی اور568 ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو5لاکھ27ہزار582 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2 کروڑ 7لاکھ6 ہزار296 روپے ہے۔ انسداد بجلی چوری مہم کو398دن مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل ایک لاکھ48ہزار220ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 1لاکھ38 ہزار996 ملزمان کےخلاف مقدمات درج کروا کر43 ہزار87 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
بجلی چوروں کو اب تک15 کروڑ90 لاکھ12 ہزار516 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت5ارب84 کروڑ68 لاکھ87 ہزار361 روپے ہے۔