لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):وزیرِاعظم پاکستان اور وزارت توانائی کی ہدایات پرلیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق لیسکو میں پانچوں روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 194کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے97ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ25 ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے،
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1انڈسٹڑیل،1زرعی،7کمرشل اور 185ڈومیسٹک تھے، تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو528,700 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 24,168,122 (دو کڑوراکتالیس لاکھ اڑسٹھ ہزارایک سو بائیس)روپے ہے ۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں اہم شخصیات بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں ،ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ۔تفصیل کے مطابق چنن ڈائینا مل محمد یونس کو 52840 یونٹس (2,959,040روپے،
عبدالرئوف کمرشل کنکشن کو50966 یونٹس(2,854,096)روپے،ناکی چن محمد بلال کو25907 یونٹس(569,954)روپے، شبیر احمد للیانی کو 5431 یونٹس،(325,872)روپے، کامران مد ھو لال کو 5303یونٹس(265,150)روپے، اصغر علی سہانہ سروس اسٹیشن کو 6270یونٹس(229,000) روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔
تفصیل کے مطابق لیسکو ریجن میں پانچ روز کے آپریشن کے دوران کل 1273کنکشن چیک کئے گئے،1272کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے 796 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں، کل 83 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، بجلی چوروں کو اب تک 4,277,577 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم (181,028,266)اٹھارہ کروڑ دس لاکھ اٹھائیس ہزار دو سو چھیاسٹھ روپے ہے۔
واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کئے جا رہے ہیں اور لیسکوچیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا،آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389235