لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،63 ملزمان گرفتار

129
لیسکو

لاہور۔4اکتوبر (اے پی پی):لیسکو کے پانچوں اضلاع میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ستائیسویں روز بھی جاری رہا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں بجلی چوروں کیخلاف ستائیسویں روز کے آپریشن کے دوران تمام اضلاع میں 451 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 450

بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے206 ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں جبکہ 63 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے

پکڑے جانے والے کنکشنز میں کمرشل17، زرعی 8، انڈسٹریل1 اور425 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو975689(9 لاکھ75ہزار 689) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 40049122 (4کڑور49ہزار 122)روپے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ رائے ونڈ روڈ کے علاقے میں بجلی چور کو550240 روپے، بدوکی میں520500روپے، باغبان پورہ کے علاقے میں 8338 یونٹس 458590 روپے اور صدر شیخوپورہ کے علاقے میں بجلی چور کو14670 یونٹس456780 کی رقم چارج کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں ستائیس روز کے آپریشن کے دوران کل 12570 کنکشن چیک کئے گئے،12468 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے11643 درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔ کل4217 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بجلی چوروں کو اب تک26،291،198 (دو کروڑ باسٹھ لاکھ اکانوے ہزار ایک سو اٹھانوے) یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 1،181،144،203 (ایک ارب18کروڑ 11لاکھ 44 ہزار203روپے) ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔

لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔