لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔مہم کے چھبیسویں روز386 ڈیفالٹرز سے99 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کر لی گئی۔لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے43 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے1.93 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 85 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2.63 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹو نے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 39 ڈیفالٹرز سے1.35 ملین اور سائوتھ سرکل میں 1 ڈیفالٹرز سے0.02 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 61 ڈیفالٹرز سے0.78 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 39 ڈیفالٹرز سے1.36 ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 83 ڈیفالٹرز سے1.03 ملین جبکہ قصور سرکل میں 35 ڈیفالٹرز سے0.89 ملین کی ریکوری کی گئی۔لیسکو چیف کا کہنا تھا کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے،ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران21,973 ڈیفالٹرز سے71 کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔نادرن سرکل میں 3067 ڈیفالٹرز سے88.08 ملین روپے،
ایسٹرن سرکل میں 2494 ڈیڈ ڈیفالٹرز سے172.45 ملین کی ریکوری کی گئی۔سینٹرل سرکل میں 2715 ڈیفالٹرز سے102.74ملین اور سائوتھ سرکل میں 1299 ڈیفالٹرز سے43.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔ننکانہ سرکل میں 1769 ڈیفالٹرز سے43.45 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2066 ڈیفالٹرز سے90.22 ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 3339 ڈیفالٹرز سے47.52 ملین جبکہ قصور سرکل میں 5224 ڈیفالٹرز سے124.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔