لیسکو کا چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری

158
LESCO

لاہور۔15دسمبر (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے،اس سلسلے میں ایس ڈی او ایئر لائن سب ڈویژن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جوہر ٹاون کے علاقے میں چیکنگ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران آر 2 بلاک میں واقع ایک گرلز ہاسٹل کو بھی چیک کیا گیا،ہاسٹل میں نصب میٹر کا سیریل نمبر بل پر درج سیریل نمبر سے میچ نہیں ہوا،

میٹر کو مشکوک جان کر مزید تحقیقات کی گئیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے اصل میٹر اتار کر اس کی جگہ بوگس میٹر لگا رکھا ہے،ملزم نے بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرکے لیسکو کو 4 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا،لیسکو حکام نے بوگس میٹر قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ہے۔