لیسکو کا ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری، 2ارب 18کروڑ کی وصولی کرلی گئی۔ترجمان

111
LESCO

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔

لیسکو ترجمان کے مطابق 136 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر74265 ڈیفالٹرز سے2ارب18 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ ناردرن سرکل میں 10531 ڈیفالٹرز سے307.79 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9637 ڈیڈڈیفالٹرز سے522.85 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8378ڈیفالٹرزسے282.50ملین اور ساتھ سرکل میں 4329ڈیفالٹرز سے120.34ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 6641ڈیفالٹرزسے189.08ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9125ڈیفالٹرز سے327.64ملین کی ریکوری کی گئی،

اوکاڑہ سرکل میں 11758ڈیفالٹرز سے133.97ملین جبکہ قصور سرکل میں 13866ڈیفالٹرزسے303.39ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 136 ویں روز653 ڈیفالٹرز سے23.34ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے146ڈیڈڈیفالٹرز سے10.45ملین اورایسٹرن سرکل میں 69 ڈیڈڈیفالٹرز سے2.28 ملین کی ریکوری کی۔

دوسری جانب مینجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 64 ڈیفالٹرزسے2.26ملین اور ساتھ سرکل میں 38ڈیفالٹرز سے1.07ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 79ڈیفالٹرزسے0.79ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 106ڈیفالٹرز سے4.73ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 73ڈیفالٹرز سے0.64ملین جبکہ قصور سرکل میں78ڈیفالٹرزسے1.13ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔