لاہور۔3فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔
لیسکو ترجمان کے مطابق 142 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر76887 ڈیفالٹرز سے2ارب29 کروڑ روپے کی وصولی کی۔ ناردرن سرکل میں 10905 ڈیفالٹرز سے323.55 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10005 ڈیڈڈیفالٹرز سے543.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8710 ڈیفالٹرزسے303.90ملین اور ساوتھ سرکل میں 4479ڈیفالٹرز سے124.89ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 6880ڈیفالٹرزسے200.48ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9512ڈیفالٹرز سے347.32ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 12115ڈیفالٹرز سے137.11ملین جبکہ قصور سرکل میں 14281ڈیفالٹرزسے310.16ملین کی ریکوری کی گئی۔مہم کے 142 ویں روز529 ڈیفالٹرز سے11.92ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے41ڈیڈڈیفالٹرز سے0.85ملین اورایسٹرن سرکل میں 78 ڈیڈڈیفالٹرز سے3.63 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب مینجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 74 ڈیفالٹرزسے2.41ملین اور ساوتھ سرکل میں 30ڈیفالٹرز سے0.70ملین کی ریکوری کی۔
اسی طرح مینجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 54ڈیفالٹرزسے0.54ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 81ڈیفالٹرز سے1.48ملین کی ریکوری کی۔مینجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 67ڈیفالٹرز سے0.58ملین جبکہ قصور سرکل میں 104ڈیفالٹرزسے1.72ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔