لیسکو کی انسدادبجلی چوری مہم جاری،24گھنٹوں کے دوران 20ملزمان گرفتار

162

لاہور۔9جولائی (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 434ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے122 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ 20کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6کمرشل، 5زرعی اور423ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ96 ہزار453یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ 8لاکھ22ہزار245 روپے ہے۔

بجلی چوروں کے خلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔انسداد بجلی چوری مہم کو284روز مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران کل 1 لاکھ15 ہزار56ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،87 ہزار785 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر34 ہزار191 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بجلی چوروں کو اب تک11کروڑ37لاکھ42ہزار 906یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت4ارب8کروڑ99لاکھ81 ہزار404 روپے ہے۔