لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم ،59 ویں روز 68کنکشنز پکڑے گئے،10 افراد گرفتار

137
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کی انسداد بجلی چوری مہم کے59ویں روز مزید 68کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،68بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جن میں سے38رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ10ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق59 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک11882ملزمان کو گرفتار کیا گیا، مجموعی طور پر23786کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،23547کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے22683درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک45316059 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1919720259 ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔

ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کوٹ رادھا کشن کے علاقے میں کنکشن کو2969یونٹس چوری کرنے پر 250000روپے،نارنگ کے علاقہ میں کنکشن کو3050یونٹس چوری کرنے پر 195540روپے،مانگا روڈ کے علاقے میں کنکشن کو2896 یونٹس چوری کرنے پر165500 روپے اور مقبول پور میانی کے علاقے میں ایک کنکشن کو164700کی رقم چارج کی گئی ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔