لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری ، 24 گھنٹوں کے دوران 15 گرفتار ،جرمانہ عائد

143
LESCO
LESCO

لاہور۔20اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو)میں انسداد بجلی چوری کی مہم جاری ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 406 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،149ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 15 کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو جرمانے کے طور پر 5 لاکھ 99 ہزار 157 یونٹس چارج کیے گئے،چارج کیے گئے یونٹس کی قیمت1 کروڑ 20 لاکھ 85 ہزار 296 روپے ہے۔