لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم جاری ،24 گھنٹوں میں 45ملزمان گرفتار

59
Pickpocket gang arrested
Pickpocket gang arrested

لاہور۔22نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 575ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے229 ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں جبکہ45کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 18کمرشل،3 زرعی اور554 گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3لاکھ94ہزار926 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت1 کروڑ84لاکھ39ہزار797روپے ہے۔