لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے،ترجمان

139
Power will remain off
Power will remain off

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جس میں سے 195ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے 31کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑے گئے کنکشنز میں 534گھریلو،24کمرشل اور8زرعی کنکشنز شامل ہیں۔بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 4لاکھ61ہزار982یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت1کروڑ84لاکھ 12ہزار211روپے ہے۔