لیسکو کی باغبانپورہ میں بڑی کارروائی،پلاسٹک فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی

160

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)باغبانپورہ کے ایکسیئن کامران نوید کی زیر نگرانی ایس ڈی او کوٹ خواجہ سعید نعمان صدیق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھماں جھگیاں کے علاقہ میں چیکنگ کی، د وران چیکنگ پلاسٹک فیکٹری کا کنکشن چیک کیا گیا تو فیکٹری مالک نے ATB BOXکے پوسٹل پھاڑ کر باکس کو کھولا ہوا تھا،

ملزم محمد شفیق ٹرانسفارمرسے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا اور محکمہ کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہا تھا،ملزم محمد شفیق موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ایس ڈی او کوٹ خوجہ سعید نعمان صدیق نے کنکشن منقطع کر دیا اورٹرانسفارمر اور تارقبضہ میں لے لی۔محکمہ کی جانب سے ملزم کوڈٹیکشن بل بھی چارج کیا گیا ہے اور اس کیخلاف ایف آئی آر کی درخواست بھی متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی گئی ہے۔