27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںلیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری،اب تک 17387 ملزمان گرفتار

لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری،اب تک 17387 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف 138 روز سے جاری مہم کے دوران اب تک 17387 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق مہم کے دوران مجموعی طور پر47603ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،47148 کنکشن کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے44610درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک68082194 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت2645368418 ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں389کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے168درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ10ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پکڑے جانے والے کنکشن میں9کمرشل،3 انڈسٹریل اور377گھریلو تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے انہیں 292110یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت10208157 روپے ہے۔آپریشن کے دوران بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئےجن کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے اور انہیں ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔

مغلپورہ کے علاقے میں کنکشن کو240550روپے،شادباغ کے ہی علاقے میں کنکشن کو184000روپے،اچھرہ کے علاقے میں کنکشن کو160000روپے اورنشاط کالونی کے علاقے صدرمیں ایک کنکشن کو157000روپے چارج کیے گئے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔

بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=433123

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں