لندن۔12مئی (اے پی پی):نیوکیسل یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےچیلسی کو باآسانی 0-2گول سے ہرا دیا ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے مانچسٹریونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا اور کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن …
انگلش پریمیئر لیگ،نیوکیسل یونائیٹڈ،کرسٹل پیلس اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

مزید خبریں
لندن۔12مئی (اے پی پی):نیوکیسل یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےچیلسی کو باآسانی 0-2گول سے ہرا دیا ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے مانچسٹریونائیٹڈ کو 0-2 گول سے ہرا دیا اور کرسٹل پیلس کی ٹیم نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔
سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن ، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم نے چیلسی کی ٹیم کو با آسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔سینڈرو ٹونالی اوربرونو گوئم آریس نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم نیوکیسل یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس فتح کے بعد نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 66 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
اولڈ ٹریفورڈ،مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ٹامس سوسک اورجیروڈ بوون نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ای پی ایل 10ویں فتح ہے۔ٹوٹنہم ہاٹ پور سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے میزبان ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ کرسٹل پیلس کے ایبریچی نے دو گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ٹوٹنہم ہاٹ پور میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔








