لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گزشتہ24گھنٹوں میں درجنوں ملزمان کو گرفتار جبکہ سینکڑوں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونےوالے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 288کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،285بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے218 درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 36 ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9کمرشل اور279 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو439684(چار لا کھانتالیس ہزارچھ سوچوراسی) یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 21750474 روپے ہے۔ بجلی چوروں کےخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔
ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔کینال فورٹ کے علاقے میں کنکشن کو8915یونٹس (450000) روپے،گلشن رحمان رسول پورہ کے علاقے میں کنکشن کو4025یونٹس، (360552)روپے،نواب ٹان کے علاقے میں 4062 یونٹس358744 روپے اورانارکلی کے علاقے میں ایک کنکشن کو5200یونٹس338000کی رقم چارج کی گئی ہے۔ 42 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک 6549ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
مجموعی طور پر19569 کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 19395کنکشن کےخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے18555درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک39381097() یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1785280023( روپے) ہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔
آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرے نے والے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔