لیسکو کی جانب سے ای کچہری 13 مارچ کو منعقد کی جائے گی،ترجمان

155
LESCO

لاہور۔11مارچ (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے ای کچہری 13 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئرشاہد حیدر اپنی ٹیم کے ہمراہ 13 مارچ بروز بدھ کو لیسکو پی ایم ڈی یو فیس بک پیج پر الیکٹرانک کچہری کا انعقاد کریں گے۔لیسکو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ درج کئے گئے فیس بک پیج کے ذریعے اپنی شکایات لیسکو چیف تک براہ راست پہنچا سکتے ہیں۔ترجمان لیسکو کے مطابق ای کچہری کے دوران اپنا مکمل پتہ، رابطہ نمبر اور بجلی کے بل کا حوالہ نمبر لازمی بتائیں تاکہ آپ کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

لیسکو چیف کی زیر صدارت ای کچہری میں تمام ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور سرکلز کے ایس ایز بھی لیسکو چیف کے ہمراہ آن لائن ہوں گے۔ ای کچہری کا مقصد عوامی شکایات کا ان کے گھر کی دہلیز پر ہی ازالہ کیا جانا ہے، فیس بک پیج پر لائیو لیسکو چیف براہ راست عوام کی شکایات سنیں گے اور ان شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جائے گا۔اس طرح صارفین بجلی اپنے گھر یا دفتر میں بیٹھ کر بجلی سے متعلقہ اپنے مسائل باآسانی متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں اور ان کی شکایات کا ازالہ لیسکو دفاتر میں آئے بغیر ہی ممکن ہو جائے گا۔