لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری،ستاون روز میں 1ارب18کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان

136
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ستاون روز سے جاری مہم کے دوران37057 ڈیفالٹرز سے1ارب18کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4852نا دہندگان سے151.17ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4563 نا دہندگان سے277.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں نا4643 دہندگان سے170.83ملین اور ساتھ سرکل میں 5455نا دہندگان سے74.97 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 3438نا دہندگان سے79.65ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4167نا دہندگان سے170.10ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5455نا دہندگان سے74.97 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8029 نا دہندگان سے196.02 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے ستاونویں روز453نا دہندگان سے1کروڑ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔

نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 50نا دہندگان سے1.77ملین اور ایسٹرن سرکل میں 89نا دہندگان سے3.39ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹان رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 50نا دہندگان سے1.61 ملین اور ساتھ سرکل میں 16نا دہندگان سے0.39 ملین کی ریکوری کی۔

اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 51نا دہندگان سے0.86 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 62نا دہندگان سے1.40ملین کی ریکوری کی۔

منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 52نا دہندگان سے0.44ملین جبکہ قصور سرکل میں 83نا دہندگان سے1.74 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔