لاہور۔28ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہیں،اسی سلسلے میں ایکسئین اقبال ٹاون فیاض حسین کی زیر نگرانی ایس اینڈ آئی کی ٹیم نے ایس ڈی او رانا ٹاون ممتاز عتیق اور اسٹاف کے ہمراہ رانا ٹائون کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا۔
دوران آپریشن ایک گھر میں ایمرائیڈری یونٹ بجلی چوری کرتا پکڑا گیا۔تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ گھر کی اوپر والی منزل پر 2ڈومیسٹک کنکشن پر بجلی چوری کی جا رہی تھی جبکہ نیچے والے پورشن پر ایمرائیڈری یونٹ دائریکٹ سپلائی سے چلایا جا رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور 6500یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ایف آئی آر کے لئے درخوست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔