لاہور۔25نومبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کی رچنا ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی او محمد خلیل کاشف نے ہفتہ کے روز اپنے سٹاف اور پولیس کے ہمراہ بجلی چوروں کیخلاف سر چ آپریشن کیا۔دوران آپریشن پائندہ اسپتال اینڈ فارمیسی کا کنکشن چیک کیا جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔
ایس ڈی او خلیل کاشف کا کہنا کہ کچھ دن پہلے ہی یہ کنکشن ڈائریکٹ سپلائی پر کاٹا گیا تھا جو کہ ملزما ن دوبارہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر چلا رہے تھے۔اس بار کارروئی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور ان کیخلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ایس ڈی او خلیل کاشف نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ان ملزمان کو بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ہے۔ملزمان کو 10,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔