لاہور۔14فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔150 ویں روز سے جاری مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر79367 ڈیفالٹرز سے 2ارب34 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے، نادرن سرکل میں 11220 نادہندگان سے328.61 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 10311 نادہندگان سے556.32ملین کی ریکوری کی گئی،سینٹرل سرکل میں 9009نا دہندگان سے314.35 ملین اور سائوتھ سرکل میں 4625 نا دہندگان سے129.13 ملین کی ریکوری کی گئی،
ننکانہ سرکل میں 7133نادہندگان سے203.76 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 9836نادہندگان سے354.45 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 12513 نادہندگان سے140.06 ملین جبکہ قصور سرکل میں 14720 نا دہندگان سے316.77 ملین کی ریکوری کی گئی،مہم کے150ویں روز535نا دہندگان سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی)ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 55نادہندگان سے0.92 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 61نادہندگان سے2.24 ملین کی ریکوری کی، منیجرایس اینڈ آئی انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹائون رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 45نادہندگان سے1.26 ملین اور ساوتھ سرکل میں 35 ڈیفالٹرز سے0.85 ملین کی ریکوری کی۔
منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکانہ سرکل میں 52نادہندگان سے0.77 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 58 نادہندگان سے1.43 ملین کی ریکوری کی، منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہدبیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 88نادہندگان سے0.89 ملین جبکہ قصور سرکل میں 141 نادہندگان سے2.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔