لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری، 246 ویں روز 13 ملین روپے سے زائد کی وصولی

119

لاہور۔21جون (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 246 ویں روز 106 نادہندگان سے13.76ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی13نادہندگان سے1.07 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے0.64 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی35نادہندگان سے 2.57ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی4نادہندگان سے 0.21 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے 0.75ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے 7.19 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 4 نادہندگان سے 0.28 ملین روپے جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی8نادہندگان سے 0.97 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ 246 روز سے جاری مہم کے دوران 105620 ڈیفالٹرز سے 3 ارب 20کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15328 نادہندگان سے460.97 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13935 نادہندگان سے 724.54 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12108 نا دہندگان سے459.30 ملین روپے اور ساتھ سرکل میں 6292 نادہندگان سے 170.26 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 9210 نادہندگان سے 260.52 ملین روپے اور شیخوپورہ سرکل میں 12332نادہندگان سے462..14 ملین روپے کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16618نادہندگان سے205.88 ملین روپے جبکہ قصور سرکل میں 19797نا دہندگان سے 466.14 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔