لاہور۔29فروری (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،اس سلسلے میں 164 روز سے جاری مہم کے دوران86492 ڈیفالٹرز سے 2ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 12291 نادہندگان سے 369.40 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11024 نادہندگان سے 610.03 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9768 نا دہندگان سے341.84 ملین اور سائوتھ سرکل میں 5100 نا دہندگان سے 144.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 7600 نادہندگان سے210.37 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10477نادہندگان سے387.63 ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 13819 نادہندگان سے162.69 ملین جبکہ قصور سرکل میں 16413 نا دہندگان سے 354.88 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے164 ویں روز369 نا دہندگان سے66 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 86 نادہندگان سے 1.74 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 35 نادہندگان سے 0.86 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 34 نادہندگان سے 0.60 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی19 ڈیفالٹرز سے 0.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 32 نادہندگان سے 0.89 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی34 نادہندگان سے0.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 56 نادہندگان سے0.51 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 73 نادہندگان سے 1.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔