لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 165 ویں روز 97 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی

69
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے،اس سلسلے میں 165 روز سے جاری مہم کے دوران86871 ڈیفالٹرز سے2 ارب 59 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 12356 نادہندگان سے 370.79 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11068 نادہندگان سے 611.63 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9810 نا دہندگان سے342.66 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5119 نا دہندگان سے 144.80 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 7639 نادہندگان سے210.80 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10495نادہندگان سے388.93ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 13878 نادہندگان سے 165.09 ملین جبکہ قصور سرکل میں 16506 نا دہندگان سے 356.21 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 165 ویں روز 379 نا دہندگان سے97 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 65 نادہندگان سے 1.39 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 1.60 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 42 نادہندگان سے 0.82 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی19 ڈیفالٹرز سے 0.50 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 39 نادہندگان سے 0.44 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 18 نادہندگان سے1.30 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 59 نادہندگان سے 2.40 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 93 نادہندگان سے 1.33 ملین کی ریکوری کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔