لاہور۔6مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 169 ویں روز 374نا دہندگان سے68 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی 56 نادہندگان سے 1.01 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 1.00 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 38 نادہندگان سے 0.69 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر سائوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی16 ڈیفالٹرز سے 1.88 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 48 نادہندگان سے 0.54 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 30 نادہندگان سے0.52 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی70 نادہندگان سے 0.47 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 72 نادہندگان سے 0.77 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 169 روز سے جاری مہم کے دوران88052 ڈیفالٹرز سے 2ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
لیسکو ترجمان کے مطابق نادرن سرکل میں 12532 نادہندگان سے 374.57 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11189 نادہندگان سے 619.60 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 9942 نا دہندگان سے345.87 ملین اور سائوتھ سرکل میں 5176 نا دہندگان سے 147.37 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ننکانہ سرکل میں 7780 نادہندگان سے212.23 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10593نادہندگان سے390.47ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 14115 نادہندگان سے 166.92 ملین جبکہ قصور سرکل میں 16725 نا دہندگان سے 358.90 ملین کی ریکوری کی گئی۔
لیسکوچیف کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔