لاہور۔17مارچ (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے ،اس سلسلے میں مہم کے 178 ویں روز 379 نا دہندگان سے5.97 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل فیضان بٹ کی زیر نگرانی 69 نادہندگان سے 1.66 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 44 نادہندگان سے 0.85 ملین کی ریکوری کی گئی۔
دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 37 نادہندگان سے 0.69 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی 20 ڈیفالٹرز سے 0.26 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی 23 نادہندگان سے 0.50 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی24نادہندگان سے 0.46 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 68 نادہندگان سے 0.62 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 94 نادہندگان سے 0.93 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 178 روز سے جاری مہم کے دوران 92684 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 13412 نادہندگان سے 394.69 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 11748 نادہندگان سے 637.69 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 10420 نا دہندگان سے 358.34 ملین اور ساوتھ سرکل میں 5419 نادہندگان سے 152.95 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8156 نادہندگان سے 219.93 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 10908 نادہندگان سے 399.52 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 14892 نادہندگان سے 173.47 ملین جبکہ قصور سرکل میں 17729 نا دہندگان سے 373.49 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔