لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 214 ویں روز 3.25 ملین روپے سے زائد کی وصولی

74
LESCO
LESCO

لاہور۔5مئی (اے پی پی):لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 214 ویں روز 3.25 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں مہم کے 214 ویں روز 53 نادہندگان سے 3.25 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی 5 نادہندگان سے 0.52 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 7 نادہندگان سے 0.71 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی8 نادہندگان سے 0.67 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی 1 نادہندگان سے 0.07 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی 9 نادہندگان سے 0.33 ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی 9 نادہندگان سے 0.21 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 6 نادہندگان سے 0.35 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی 8 نادہندگان سے 0.39 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 214 روز سے جاری مہم کے دوران 101995 ڈیفالٹرز سے 2 ارب92 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 14818 نادہندگان سے 432.48 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13342 نادہندگان سے 687.21 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 11490 نا دہندگان سے 387.41 ملین اور ساوتھ سرکل میں 6032 نادہندگان سے 160.99 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8799 نادہندگان سے 236.29 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 11917 نادہندگان سے 428.15 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16247 نادہندگان سے 190.74 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19350 نا دہندگان سے 402.63 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔