اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے دو گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کیے۔پاکستان رَوپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شارق صدیقی کے مطابق ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 4 سے 5 مئی تک نیپال میں منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان شامل ہیں۔انڈر 10 گرلز …
ساؤتھ ایشین روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 6 تمغے اپنے نام کر لیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):نیپال میں ہونے والی ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 2024 میں پاکستانی ٹیم نے دو گولڈ اور چار سلور میڈل حاصل کیے۔پاکستان رَوپ سکیپنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شارق صدیقی کے مطابق ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 4 سے 5 مئی تک نیپال میں منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا اور بھوٹان شامل ہیں۔انڈر 10 گرلز 10 باؤنس ہوپ میں پاکستان کی ماورا سعید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
انڈر 13 بوائز، 30 سیکنڈ اسپیڈ ایونٹ میں محمد حسین نے ڈبل ایونٹ میں گولڈ میڈل اور 3 منٹ کے مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا۔انڈر 13 گرلز فری اسٹائل اسپیڈ ایونٹ میں سیدہ وریشہ نے سلور میڈل حاصل کیا۔چیمپئن شپ میں 18 کیٹیگریز تھیں جبکہ پاکستان ٹیم نے 6 کیٹیگریز میں حصہ لیا۔پاکستانی دستے میں ٹیم منیجر محمد سلیم اور کھلاڑی حفصہ سلیم، مروہ کامران، سید وریشہ، محمد حسن شامل ہیں۔پاکستان کی روپ سکیپنگ ٹیم نے امریکہ میں ہونے والی ورلڈ جونیئر روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستان روپ سکپنگ ٹیم پیر کو کراچی سے وطن واپس روانہ ہوگی۔








