لاہور۔15جون (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے 244ویں روز 5.33ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مہم کے 244 ویں روز 81 نادہندگان سے5.33ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی19نادہندگان سے0.84ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی 9 نادہندگان سے0.47ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 1.08ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی4نادہندگان سے 0.17ملین کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی9نادہندگان سے 0.72ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی9 نادہندگان سے 0.79ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 4نادہندگان سے 0.39 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی16نادہندگان سے 0.87ملین کی ریکوری کی گئی۔ 244روز سے جاری مہم کے دوران 105443 ڈیفالٹرز سے 3ارب 18کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 15306نادہندگان سے459.26ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13894نادہندگان سے 721.39ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12084نا دہندگان سے456.99ملین اور سائوتھ سرکل میں 6282نادہندگان سے 169.89ملین کی ریکوری کی گئی ۔
اسی طرح ننکانہ سرکل میں 9193نادہندگان سے 259.29ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12291نادہندگان سے448.15ملین کی ریکوری کی گئی۔اوکاڑہ سرکل میں 16611نادہندگان سے205.37ملین جبکہ قصور سرکل میں 19782نا دہندگان سے 464.49ملین کی ریکوری کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔