لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 250 ویں روز 4.85 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی،ترجمان

143
LESCO

لاہور۔26جون (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز سرور مغل کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے 250 ویں روز 90نادہندگان سے4.85ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی9نادہندگان سے0.62 ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی16نادہندگان سے0.72 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 0.88ملین اور سپرنٹنڈنگ انجینئر ساتھ سرکل کی زیر نگرانی6نادہندگان سے 0.16 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل کی زیر نگرانی16نادہندگان سے 0.75ملین، سپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی8 نادہندگان سے 0.63 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل کی زیر نگرانی 13 نادہندگان سے 0.39 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل کی زیر نگرانی11نادہندگان سے 0.70 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 250 روز سے جاری مہم کے دوران 105882 ڈیفالٹرز سے 3 ارب 22کروڑروپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15363 نادہندگان سے464.25 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 13973 نادہندگان سے 726.98 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سینٹرل سرکل میں 12150 نا دہندگان سے462.77 ملین اور ساتھ سرکل میں 6302 نادہندگان سے 170.91 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 9251 نادہندگان سے 263.15 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12368نادہندگان سے464.24 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16646نادہندگان سے207.27 ملین جبکہ قصور سرکل میں 19829نا دہندگان سے 468.81 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔