لیسکو کی نا دہندگان کے خلاف مہم جاری،5.05 ملین سے زائد روپے وصول

150
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔25جولائی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اس سلسلے میں مہم کے271ویں روز106 نا دہندگان سے5.05 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر نادرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی15نادہندگان سے0.64 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی18 نادہندگان سے0.50 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 23 نادہندگان سے1.18 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی17 ڈیفالٹرز سے0.60 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی7 نادہندگان سے0.54 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی4نادہندگان سے0.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی11 نادہندگان سے 0.40 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصور سرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی11 نادہندگان سے0.79 ملین کی ریکوری کی گئی۔271 روز سے جاری مہم کے دوران108384 ڈیفالٹرز سے3 ارب34 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 15668 نادہندگان سے483.29 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 14322 نادہندگان سے738.60 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 12517 نا دہندگان سے486.43 ملین اور ساتھ سرکل میں 6571 نادہندگان سے180.67 ملین کی ریکوری کی گئی۔

ننکانہ سرکل میں 9566نادہندگان سے275.63 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 12654 نادہندگان سے478.61 ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 16950 نادہندگان سے217.18 ملین جبکہ قصور سرکل میں 20136 نا دہندگان سے485.99 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔