28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںلیسکو کی پولیس کے ہمراہ کارروائی ، بجلی چور گرفتار، مقدمہ درج

لیسکو کی پولیس کے ہمراہ کارروائی ، بجلی چور گرفتار، مقدمہ درج

- Advertisement -

لاہور۔16مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سٹی سپلائی کمپنی (لیسکو) نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بجلی چور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کے احکامات پر ریجن بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے،اس سلسلہ میں ایس ڈی او حمزہ ٹائون سب ڈویژن مقدم علی نے ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی سرپرستی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن فیروز پور روڈ پر واقع ایمبرائیڈری یونٹ میں بجلی کی چوری پکڑی گئی، ملزمان لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔

یسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج جبکہ ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ملزمان نے بجلی چوری کی مد میں لیسکو کو 24لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، ملزمان کو ڈیٹیکشن بل چارج کرنے کے لیے بھی محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہاکہ بجلی چوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے اور اگر کوئی لیسکو افسر یا اہلکار بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597889

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں