لاہور۔29نومبر (اے پی پی):لیسکو نے چونیاں ڈویژن میں بجلی چوری کا کیس پکڑاہے جس میں ٹیوب ویل کنکشن پر ایک لاکھ سے زائد ڈیٹیکشن یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت تقریبا 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق یہ کارروائی سافٹ ویئر/سکیورٹی بریچ کیس کی بنیاد پر کی گئی ،جو ایم اینڈ ٹی لیب کی رپورٹ کے ذریعے سامنے آیا اورپرانا ہٹایا گیا میٹر محمد موسی سکنہ'' بھیم …
لیسکو کی چونیاں ڈویژن میں کارروائی،40لاکھ روپے کی بجلی چوری پکڑلی، ملزم گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔29نومبر (اے پی پی):لیسکو نے چونیاں ڈویژن میں بجلی چوری کا کیس پکڑاہے جس میں ٹیوب ویل کنکشن پر ایک لاکھ سے زائد ڈیٹیکشن یونٹس چارج کیے گئے جن کی مالیت تقریبا 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق یہ کارروائی سافٹ ویئر/سکیورٹی بریچ کیس کی بنیاد پر کی گئی ،جو ایم اینڈ ٹی لیب کی رپورٹ کے ذریعے سامنے آیا اورپرانا ہٹایا گیا میٹر محمد موسی سکنہ” بھیم کے” چونیاں ڈویژن کے نام پر رجسٹرڈ تھا، صارف نے اگست 2023 میں سکیورٹی کی خلاف ورزی کی تھی۔
ترجمان کے مطابق لیسکو عملے نے پنجاب پولیس اور رینجرز کے ہمراہ رات گئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا،اس دوران مرکزی ملزم کے بھائی اکرم کو ڈیرے سے موقع پر ہی گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی صارف محمد موسی خود تھانے پہنچ گیا اور بجلی چوری کے مقدمے میں گرفتاری پیش کر دی۔لیسکو ٹیم نے موقع سے نیا اے ایم آئی میٹر اور ٹرانسفارمر قبضے میں لے لیا ،ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی اورمزید قانونی کارروائی جاری ہے۔








