لیسکو کی کارروائی،5افراد گرفتار

176
چیف ایگزیکٹو لیسکو کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس، صارفین کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلے

لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):لیسکو حکام نے آپریشن کے دوران شاہ عالم سب ڈویژن کے علاقے میں واقع ہجویری مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بجلی چوری پکڑ لی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں موجود 25 دکانوں کے مالک لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر کےقومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کرکے 26ہزار یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کردیئے گئے ۔

اسی طرح جوہر ٹائون سب ڈویژن کے علاقے سمسانی گائوں میں دوران چھاپہ 5 گھروں میں بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی پکڑی گئی،گھروں کے مالک ملک عامر کھوکھرسمیت 5 افراد کو حراست میں لے کر اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔دوسری جانب واجبات کی عدم ادائیگی پر سابق رکن پنجاب اسمبلی منشا سندھو کا کنکشن منقطع کردیا گیا،منشا سندھو کے ذمہ 8 لاکھ روپے سے زائد واجب الاداد ہیں۔