لیسکو کے بجلی چوروں کے خلاف جاری آپریشن میں 30 ہزار 56 ملزمان گرفتار

Lesco
Lesco

لاہور۔1مئی (اے پی پی):وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ترجمان لیسکو کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 224 روز مکمل ہوگئے ہیں،

اس دوران کل 75 ہزار9 سو37 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،71 ہزار 9 سو43 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر 30 ہزار56 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ 12 لاکھ 80 ہزار 7 سو 47 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب 39 کروڑ 14 لاکھ 37 ہزار39 روپے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 11 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر 322 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے 151 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 6 کمرشل، 3 زرعی اور313 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 2 لاکھ7 ہزار9سو77 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 55 لاکھ 17 ہزار5 سو48 روپے ہے۔

بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔جوہر ٹاون کے علاقے میں کنکشن کو 2لاکھ روپے،سمن آباد کے علاقے میں کنکشن کو 2لاکھ روپے،حویلی کے علاقے میں کنکشن کو 1لاکھ82ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ہے۔

واضح رہے بجلی چوروں کیخلاف آپریشنز وفاقی پاور ڈویژن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق کیئے جا رہے ہیں اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بذاتِ خود ان آپریشنز کی نگرانی کر رہے ہیں۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا