لیسکو ہیڈکوارٹر میں اعلی سطح کے اجلاس میں صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لئےاقدامات کا جائزہ

110

لاہور۔21اگست (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں اعلی سطح کا بدھ کواجلاس ہوا جس میں صارفین کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کے لیے کیے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر ایچ آر ضمیر حسین کولاچی، چیف فنانس آفیسر بشری عمران، ڈائریکٹر کسٹمر سروسزسرور مغل، چیف انجینئر آپریشنزعباس علی، چیف انجینئر پی اینڈ ڈی عمران محمود، چیف انٹرنل آڈٹ محمد طیب،چیف انجینئر انسپکشن طفیل احمد شیخ،چیف انجینئر پی ایم یو شعیب عاصم، چیف انجینئر ٹی اینڈ جی ظفر اقبال، ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل رانا رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد شریک تھے۔ترجمان لیسکو کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ صارفین کو سہولیات فراہم کرنا ہمارے نصب العین ہے، تمام افسران اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں اور صارفین کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔