لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جزوی طور پر بند سوات ایکسپریس وے کو بحال کردیا گیاہے،نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس

98

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کی گئی تھی جسے بحال کردیا گیا ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق عوام سے گذارش ہے کہ موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق رات گئے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ کے مقام پر جزوی طور پر بند کی گئی تھی جسے جزوی بحال کر دیا گیا ہے۔