لندن۔3دسمبر (اے پی پی):لیورپول کی فٹ بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پرٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔لیور پول کی ٹیم کے سب سے زیادہ 34پوائنٹس ہیں۔ آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم تنزلی کا شکار ہے اور وہ 23 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
لیورپول کی ٹیم کے اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد سب سے زیادہ 34 پوائنٹس ہیں،آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں بھی 13،13 میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں 25،25 مساوی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش پریمیئر لیگ کے 33 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 126واں ایڈیشن ہے ۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں نے اپنے 13،13 میچز کھیلے لئے ہیں ۔
لیورپول کی ٹیم 13 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 11میچز میں فتح ہوئی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے اور اس کی ایک میچ میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہےاور وہ سب سے زیادہ 34 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے ۔آرسنل اور چیلسی کی ٹیمیں بھی 13،13 میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں 25،25 مساوی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیمیں 23،23مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
ٹوٹنہم ہاٹ پور اور برینٹ فورڈ کی ٹیمیں 20،20 مساوی پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔اسی طرح مانچسٹر یونائیٹڈ،فلہم،نیوکیسل یونائیٹڈاور آسٹن ولا کی ٹیموں کے 19،19 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں، دسویں ،گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔ سائوتھمپٹن کی ٹیم نے 11 میچز کھیل لئے ہیں اور وہ صرف ایک میچ جیت سکی ہے ،یوں وہ سب سے کم چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے بیسویں نمبر پر ہے۔