لیگی رہنماوں میں شہزا د اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں، ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لئے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں، ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لئے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،"مال مفت دل بے رحم" کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو …

اسلام آباد ۔ 31 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیگی رہنماوں میں شہزاد اکبر کا سچ سننے کا حوصلہ نہیں، ان کے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود نہیں اس لئے شہزاد اکبر پر کیچڑ اچھال رہے ہیں،”مال مفت دل بے رحم” کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے آپ نے لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا تھا، نئے پاکستان میں اس کا حساب دینا پڑ رہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ تھوک کے حساب سے کرپشن کرنے والوں کو اپنے خلاف شواہد پرچون کی دکان لگا رہے ہیں؟ کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کی کوششوں سے سیاہ کبھی بھی سفید نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں